سرسی: 3؍جولائی (ایس اؤ نیوز ) آن لائن تاش کے پتوں کے گیم میں لاکھوں روپیوں کا نقصان کرنے والےایک نوجوان کی خودکشی کے بعد سرسی کے رکن اسمبلی بھیمنا نائک نے کہا ہے کہ وہ ایسے کھیلوں پر پابندی عائد کرنے حکومت پر دباؤ بنائیں گے۔
اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آن لائن گیم میں لاکھوں روپیوں کا نقصان اٹھانے اور قرضدار بنے سے پریشان ہوکر انتہائی قدم اٹھانے کی خبریقیناً افسوس ناک ہے اور مجھے ذاتی طورپر کافی دکھ ہواہے۔ آن لائن گیم پر مکمل پابندی لگانےکےلئے حکومت پر دباؤ ڈالا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ کڑی محنت و مشقت کرتےہوئے اپنی زندگی کو سنواریں۔ آسان کمائی سے دولت مند بننے کی دوڑ میں اپنی اصلی کمائی کو کھو کر خود کشی کا راستہ اپنانا کسی بھی حال میں صحیح نہیں ہوسکتا۔ اس سے ان پر منحصر خاندان بھی مشکلات میں گھر جاتاہے۔ انہوں کہا کہ سرسی کے حالیہ واقعہ کی طرف متعلقہ وزیر کو بھی متوجہ کیا ہوں اور ودھان سبھا کے اندر بھی اس معاملےمیں بات کرنے اور پابندی عائد کرنےکے متعلق دباؤ بنانے کی کوشش کروں گا۔